• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فخر زمان کے کارنامے پر کوچز، کپتان اور ساتھی خوش



 پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام اسٹاف ممبر اور کھلاڑی ساتھی اوپننگ بیٹسمین کے تاریخ ساز کارنامے پر خوش ہیں۔

فخر زمان کے کارنامے پر کوچز، کپتان اور ساتھی خوش

ساتھیوں نے فخر زمان کو بیٹنگ کے شاندار مظاہرے پر دل کھول کر مبارکباد دی ہے۔

ٹیم کے ہیڈ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ میچ سے قبل آج صبح ہی فخر کو کہا تھا تم یہاں 200 بناسکتے ہو، فخر کو بتایا تمہارے بیٹ پر گیند آرہا ہے، لمبی اننگز کھیل سکتے ہو۔

کپتان سرفراز احمد نے کہا معلوم تھا اگر فخر زمان 50 اوورز کھیل گیا تو 200 بنا لے گا

سینئر آل رائونڈر اور سابق کپتان شعیب ملک کہتے ہیں کہ فخر زمان کیلئے بہت خوش ہوں، ایسے ریکارڈ کرکٹر اپنے کیریئر میں ایک یا دو بار ہی بناسکتا ہے،آج بطور پاکستانی اور ٹیم ممبر فخر محسوس کررہا ہوں۔

شاداب خان نے اپنے پیغام میں کہا دعا ہے فخر زمان کو مزید کامیابیاں ملیں

۔حسن کا کہنا ہے کہ فخر زمان ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہیں وہ مزید اننگز بھی کھیلیں گے،آل رائونڈر فہیم اشرف فخرزمان کی ڈبل سنچری کو تاریخی دن قرار دیا۔

تازہ ترین