• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک کرسی نے دوسری سے دریافت کیا،
’’کل تم نے ڈوڈو خان کا خطاب سنا؟
وہ ملک کی تقدیر بدلنے کی بات کر رہے تھے۔‘‘
دوسری کرسی نے مایوسی سے کہا،
’’میں خطاب دھیان سے نہیں سن سکی۔
ڈیکوریشن والا آ کر بیٹھ گیا تھا۔‘‘
پہلی کرسی چرچرا کر ہنس پڑی۔
پھر اس نے تیسری کرسی سے پوچھا،
’’کیا تم آج جلسے میں جاؤ گی؟‘‘
تیسری کرسی نے معذرت کی،
’’میں نہیں جا سکوں گی۔
مجھے ڈوڈو خان نے جلسوں میں جانے سے منع کیا ہے۔
انھوں نے مجھے میک اپ کر کے وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین