• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7ماہ کی گمشدگی کےبعدسماجی کارکن رضاخان گھرلوٹ آئے

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )گذشتہ سال دسمبر میں لاہور سے لاپتہ ہونے والے سماجی کارکن رضا خان سات ماہ بعد گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ان کے رشتے دار عمیر وحیدی نےبرطانوی نشریاتی ادارےسے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ چند روز قبل رضا خان بخیریت گھر واپس آگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رضا کے گھر والے سکیورٹی خدشات کی بنا پر اس وقت میڈیا سے بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔اس سے قبل پاکستان کے انکوائری کمیشن برائے جبری گمشدگی کے ترجمان نے بھی بتایا کہ رضا کی گھر واپسی ہو چکی ہے جس کی تصدیق انھیں رضا خان کے گھر والوں سے بھی مل چکی ہے اور ساتھ ساتھ ان کے پاس حکومتی اداروں سے بھی انکی واپسی کی رپورٹ آچکی ہے۔
تازہ ترین