آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر10؍ربیع الاوّل 1440ھ 19؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ناسا نے مریخ اور چاند کے بعد سورج کو چھونے کی کوشش شروع کردی ہے اور  6 اگست کو خصوصی اسپیس کرافٹ سولر پروب لانچ کیا جائے گا جس کے لیے انتہائی طاقتور راکٹ ڈیلٹا 4 تیارکر لیا گیا ہے۔

ناسا کی سورج پر جانے کیلئے تیاری مکمل

ناسا کی جانب سے سورج کو چھونے کیلئے خصوصی اسپیس کرافٹ سولر پروب لا نچ کیا جائے گا۔ سولر پروب کے لیے انتہائی طاقتور راکٹ ڈیلٹا 4تیارکر لیا گیا ہے۔

ڈیلٹا 4معمول سے 55 گنا زیادہ انرجی فراہم کرے گا ۔ سورج کے قہر سے بچنے کے لیے سولر پروب کوخصوصی طور پر تعمیر کیا گیا ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق پروب پر5انچ کا کاربن کمپوزٹ سولر شیلڈ کا کور ہوگا۔ پروب فضا میں سورج سے متعلق دریافت کرے گا۔

واضح رہے کہ ناسا کی فضا میں سورج اور اس کے اردگرد کی فضا کے حوالے سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی یہ پہلی مہم ہے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں