• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جنگ نیوز

برج جدی

یاد رکھیں وقت انمول شے ہے،گیا وقت واپس نہیں آتا،اپنا قیمتی وقت گھر والوں کے ساتھ گزاریں،گھریلو معاملات پر توجہ دیں۔جدی کے حامل افراد کی مالی صورتحال بہتر رہے گی ،بے جا مداخلت مشکل میں ڈال سکتی ہے۔حقیقت پسندی سے کام لیں۔

برج دلو

آپ خوش نصیب ہیں،آپ کو اپنوں اور غیروں کی بھی مدد مل جاتی ہے،مصروفیات کے بعد فرصت کا لطف بھی اٹھائیں گے،ماحول خوش گوار رہے گا۔نئی مہمات شروع کرنے کےارادے کو عملی جامہ پہنا سکتے ہیں۔ارد گرد کے ماحول کو نظر انداز نہ کریں ۔

برج حوت

برا وقت کسی پر بھی کسی وقت بھی آسکتا ہے،محتاط رہیں،دوستوں کے بغیر یا ان سے دور رہنا آپ کیلئے مشکل ہے،دوستوں کا قرب حاصل رہے گا۔پسندیدہ سیاحتی مقام پر پہنچنے کیلئےآپ وقت نکال لیتے ہیں ۔الجھن کا شکار نہ ہوں ،کوئی کام شروع کریں تو مکمل کریں۔

برج حمل

مشکل وقت سب پرآتا ہےخندہ پیشانی سے سامنا کریںاس کے با وجودکامیابیاں آپ کی منتظر ہیں ،نئی جگہ پر سرمایہ کاری کا پلان جو آپ کے ذہن میں ہے سود مند ثابت ہو سکتا ہے۔خیالات کو منفی پہلو کی جانب لے جانے سے پرہیز کریں۔

برج ثور

دوسروں کی غلطی کو نظر انداز کرنا سیکھیں ، اس عمل سے آپ کی شخصیت میں مثبت تبدیلیاں نمایاں ہوں گی ۔حالات میں سدھار اور بگاڑ دونوںآپ کے اختیار میں ہیں۔آنے والی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے نمٹائیں۔صحت کی طرف سے لاپروائی مشکل ترین صورت حال سے دوچار کر سکتی ہے

برج جوزا

غلط فہمی بڑے بگاڑ کا باعث بنتی ہے،اسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔نئے کاروبار کی جو منصوبہ بندی آپ نے اپنے ذہن میں کر رکھی ہے اسے عملی جامہ پہنانے کا اچھا وقت ہے۔کسی پر الزام لگانے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں آپ کو بلندی سے گرا سکتی ہے۔اطراف کے ماحول پر نظر رکھیں۔

برج سرطان

زبان سے ادا کئے گئے الفاظ واپس نہیں ہو تے ،تحمل مزاجی سے کام لیں ،جذبات کا اظہار مسائل جنم دے سکتا ہے۔آپ کے تمام فیصلے درست نہیں ہو تے ،دوسروں کی رائے کو بھی اہمیت دیں۔اختلافات سے بچیں۔اپنے کام میں دوسروں کو بھی شریک کریں۔

برج اسد

کاروباری لین دین پر گہری نظر رکھیں،ذرا سی لاپر وائی بڑے مالی نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ممکنہ نقصان سےآپ بخوبی واقف ہیںتدبیر سےحل نکالیں۔تھکن کا علاج سفر میں بھی ہے اور پر فضا مقام بھی لیکن مالی ھالات کو بھی پیش نظر رکھیں۔

برج سنبلہ

گاڑی چلانے میں سخت احتیاط کی ضرورت ہے،ٹریفک سے جتنا ممکن ہو سکے بچیں،فضائی سفر سے بھی حتی الامکان بچنے کی کو شش کریں ۔اجتماعی طور پر کیا گیا کام انفرادی طور پر کئے گئے کام سے بدرجہ بہتر ہوتا ہے۔اجتماعی رائے کا بھی احترام کریں ۔غیر معمولی ردعمل مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔

برج میزان

پریشانیاں وقتی ہیں جو دور ہو رہی ہیں،صبرکا دامن ہر گز نہ چھوڑیں،مشکلات کے بعد آسانیاں ہیں ،مسائل حل ہو رہے ہیں ،تنازعات سے دور رہیں ،سیاسی یا مذہبی اجتماع میں شرکت کریں گے،قانونی معاملات میں محتاط رہیں ۔ماضی کے قصے چھوڑیں مستقبل پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

برج عقرب

آپ کی کامیابیوں پر آپ کے دوست بھی نازاں ہیں ،محنت کے بعد پھل بھی ملتا ہے ترقی کا امکان ہے۔سماجی کاموں کے ساتھ ساتھ گھر کے امور میں بھی دلچسپی لیں۔نرم دلی سے بیشتر امور سلجھائے جا سکتے ہیں۔آپ کامیابی کے گر سے بھی واقفیت رکھتے ہیںقرابت داروں کے حقوق کا خیال رکھیں۔

برج قوس

آپ با صلاحیت ہیں،ان صلاحیتوں کو استعمال کریں ،کامیابی کی ضروری ہے کہ اپنی صلاحیتوں کو لوگوں پر واضح کریں ۔ہچکچاہٹ کا شکار نہ ہو،غیر متزلزل اور مستحکم فیصلے کریں ۔لوگ آپ کے معترف ہیں آپ کیخلاف پر وگینڈہ کامیاب نہیں ہو گا۔

تازہ ترین