• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فلم ”فینی خان “ کا ایک اور گانا ’ اچھے دن ‘ریلیز


بالی و وڈ اسٹار انیل کپور اور سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے بچن 17 سال بعد ایک بار پھر فلمساز پریرنا اروڑہ کی فلم ’فینی خان میں جلوہ گر ہوں گے۔

فلم ”فینی خان “ کا ایک اور گانا ’ اچھے دن ‘ریلیز

بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم فینی خان کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔ اچھے دن نامی اس گانے کو امیت تریویدی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

فلم ”فینی خان “ کا ایک اور گانا ’ اچھے دن ‘ریلیز

گانے کے لیرکس ارشاد کامل نے ترتیب دی ہے۔

انیل کپور اور ایشوریا رائے بچن کی جوڑی فلمساز پریرنا اروڑہ کی فلم ’فینی خان ‘ میں ایک ساتھ نظر آئے گی جسکی کہانی فلم میوزک اور کامیڈی پر مبنی ہے۔

فلم ”فینی خان “ کا ایک اور گانا ’ اچھے دن ‘ریلیز

فلم کی دیگر کاسٹ میں راج کمار راؤ ، دیویا دتہ بھی شامل ہیں۔

گزشتہ دنوں فلم کا گانا’’ہلکا ہلکا سرور‘‘ریلیز کیا گیا تھا جسے یوٹیوب پر 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ فلم کا ٹریلر تو پہلے ہی مداحوں میں مقبول ہوچکا ہے۔

فلم ”فینی خان “ کا ایک اور گانا ’ اچھے دن ‘ریلیز

فلم کی کہانی انیل کپور اور ان کی بیٹی سے شروع ہوگی، جن کی زندگی میں ایشوریا رائے کے آتے ہی سب تبدیل ہوجائے گا۔

’فینی خان‘ کی ہدایات اتل منجریکر دے رہے ہیں جس میں اداکار راج کمار راؤ ایشوریا کے ساتھ پہلی مرتبہ رومانوی کردار ادا کریں گے۔

فلم ”فینی خان “ کا ایک اور گانا ’ اچھے دن ‘ریلیز

واضح رہےکہ انیل کپور اور ایشوریا رائے 1999 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’تال‘‘ اور 2000 میں فلم ’’ہمارا دل آپ کے پاس ہے‘‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیئے تھے جب کہ دونوں اداکاروں کی جوڑی نے اس کے بعد کبھی بھی کسی فلم میں ایک ساتھ کام نہیں کیا لیکن اب دونوں 17 سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔

فلم ”فینی خان “ کا ایک اور گانا ’ اچھے دن ‘ریلیز

فلم فینی خان رواں سال 3اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین
تازہ ترین