پنجاب بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے 2018 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
فیصل آباد میں ڈویژنل پبلک اسکول کی روحما اسحاق چوہدری اور چناب کالج جھنگ کے محمد عمر نے پہلی، لیبارٹری اسکول زرعی یونیورسٹی کی حرا اکرم اور چنیوٹ اسلامیہ اسکول کی مروہ اصغر نے دوسری جبکہ ایجوکیٹرز اسکول کی سیمین آصف، اے ڈبلیو گرائمر جڑانوالہ کی مناہل فاطمہ اور ڈویژنل پبلک گرلز اسکول ٹوبہ کی عائشہ نے تیسری پوزیشن لی ہے۔
سرگودھا میں نجی اسکول کے عمار منیر نے پہلی، گورنمنٹ ہائی اسکول لکسیاں کے امجد علی نے دوسری اور نجی اسکول کے علی حسن، عاتکہ اور عزا منیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
گوجرانوالہ میں محمد حسین بٹ نے پہلی، ارفع اکرم نے دوسری، شعیب احمد اور سارہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ملتان بورڈ کے تحت خانیوال کی ماہم فاطمہ پہلی، صفا نوید و خبیب رفیق دوسری جبکہ مہروز اسماعیل، محمد عمر جاوید اور حمزہ خان نے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
بہاول پورمیں گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول چشتیاں کے ابوذر سعید پہلی، الہدی گرائمر اسکول رحیم یار خان کی عائشہ علی، چشتیاں سائنس اسکول کے رانا محمد ذکاءاللہ دوسری جبکہ شیخ زید گرلز ہائر اسکول رحیم یار خان کی اریبہ ارشاد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ڈی جی خان میں تونسہ کے حمزہ اور کوٹ ادو کی عائشہ مریم نے پہلی، لیہ کی فائقہ طارق نے دوسری جبکہ ڈی جی خان کے سلمان فرید نے تیسری پوزیشن لی ہے۔