• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام احمد رضا بریلوی کے جانشین پڑپوتے انتقال کر گئے

امام احمد رضا بریلوی کے پڑپوتے اورجانشین انتقال کر گئے

امام احمد رضا بریلوی کے پڑپوتے اورجانشین مفتی اعظم ہند تاج الشریعہ مولانامفتی محمد اختر رضا خان بریلوی انتقال کر گئے مرحوم کی عمر 75سال تھی ، انتقال کے بعد عالم اسلام ایک عظیم علمی و روحانی شخصیت سے محروم ہو گیا ۔

مولانا اختر رضا بریلوی طویل عرصے سے علیل تھے، مولانا محمد اختر رضا خان کے والد محمد ابراہیم خان، امام احمد رضا خان کے صا حبز ادے محمد حامد رضا خان کے فرزند ارجمند تھے۔

دو فروری 1943ء کو بریلی میں پیدا ہونے والے بریلوی مکتبہ فکر کی معروف شخصیت اور بھارت میں مفتی اعظم کے نام سے جانے شناخت رکھنے والے مولانا اختر رضا خان بریلوی اردن کی رائل اسلامک سوسائٹی کی طرف سے دنیا کے بااثر ترین مسلمانوں کی جاری کردہ فہرست میں ان کا نام بائیسویں نمبر پرتھا۔

مرحوم معروف اسلامک یونیورسٹی جامعۃ الازہرمصر سے فارغ التحصیل تھے، انہوں نے 2000ء میں بھارتی صوبے اترپردیش کے شہر بریلی میں اسلامی تعلیمات کیلئے جماعت الرضا کے نام سے ایک اسلامک سینٹر بھی قائم کیا۔

ان کی نعتوں پر مشتمل کتاب سفینہ بخشش کا 3 زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے جبکہ ان کی فتوؤں پر مشتمل کتاب کا نام اظہار ا لفتاویٰ ہے یہ کتاب بھی دنیا کی کئی زبانوں میں شائع ہو چکی ہے۔

تازہ ترین