• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی طالبات نےاسٹوڈنٹس فارمولا کارکاعالمی مقابلہ جیت لیا

پاکستانی طالبات نےاسٹوڈنٹس کارفارمولےکاعالمی مقابلہ جیت لیا

پاکستانی طالبات نےبرطانیہ میں منعقد اسٹوڈنٹس کارفارمولےکاعالمی مقابلہ جیت لیا ہے ،پاکستانی طالبات پر مشتمل ٹیم نے پہلی مرتبہ اس مقابلے میں شرکت کی اوراول پوزیشن حاصل کی ۔


پاکستانی طالبات نےاسٹوڈنٹس کارفارمولےکاعالمی مقابلہ جیت لیا

پاکستان کی ٹیم تمام لڑکیوں پر مشتمل تھی نے ’’Team-Auj‘‘ کے نام سے مقابلے میں شرکت کی اور’’RACE TECH‘‘ میگزین اسپرٹ فارمولا اسٹوڈنٹس ایوارڈ کی مستحق قرار پائی ۔پاکستانی لڑکیوں پر مشتمل یہ ٹیم ان سینکڑوں ٹیموں کے مقابلے میں منتخب کی گئی جنہوں نے دنیا بھر سے اس مقابلے میں شرکت کی۔

ان 15 باصلاحیت نوجوان لڑکیوں پر مشتمل ٹیم میں حریم اختر، ہنادی حیات،عطرا رئوف شیخ، صبا زمان، لائبہ رودیانا، حرا اعجاز، وردہ جمال،مناہل ملک،فاطمہ سہیل اور ازکاءاطہر شامل ہیں جن پاکستانی یونی ورسٹی NUSTسے تعلق ہے۔

پاکستانی طالبات نےاسٹوڈنٹس کارفارمولےکاعالمی مقابلہ جیت لیا

واضح رہے کہ پاکستانی طالبات پر مشتمل 15رکنی ٹیم نے ایک نشست والی فارمولا ریس کار تیار کی جوپہلی مرتبہ کسی عالمی سطح کے مقابلے میں شرکت کی حق دار بنی ،اس میں خوش کن پہلو ٹیم کی تمام اراکین کا خواتین ہونا ہے۔

پاکستانی طالبات نےاسٹوڈنٹس کارفارمولےکاعالمی مقابلہ جیت لیا

لڑکیوں پر مشتمل ٹیم کا تعلق پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی (NUST) اسلام آبادسے ہےجنہوں نے فارمولا مقابلہ کے لئے ایک نشست کی فارمولہ کار تیار کی اوراس کارکردگی پرٹیم کوایف ایس ایوارڈ سے بھی نواز گیا جس کی بنیاد پر فارمولا کار تیار کرنے والے اس ٹیم کو عالمی سطح کے مقابلے میں شرکت کا موقع ملا۔

فارمولا کار کی تیاری کا ایک اہم پہلو یہ بھی تھا کہ یہ کار کسی میکینکل انجینئر کی مدد کے بغیر ہی تیار کی گئی کیوں کہ اس ٹیم میں شامل تمام 15لڑکیوں میں کوئی مکینکل انجینئر نہیں بلکہ ان اراکین کا تعلق الیکٹریکل انجینئر ،انڈسٹریل ڈیزائنرز اور بزنس مینجمنٹ سے ہے۔

پاکستانی طالبات نےاسٹوڈنٹس کارفارمولےکاعالمی مقابلہ جیت لیا

برطانیہ میں سلوراسٹون سرکٹ میں باقاعدہ منعقد ہونے والے اسٹوڈنٹس فارمولہ مقابلہ ان ہونہار طلباء و طالبات کے لئے زبردست پلیٹ فارم ہے جس کے تحت مختلف یونیورسٹیوں کے اہل طالب علموں کو ریس کاروں کی تیاری کے مقابلے میں شرکت کا موقع فراہم کرتا ہے ،یہ پلیٹ فارم ان گاڑیوں کو مختلف پہلوئوں سے پرکھتا ہے جس میں گاڑیوں میں ایندھن کے استعمال کا تناسب ، معیشت، برداشت، رفتار اور خاص طور پر گاڑیوں کا ڈیزائن اور ڈھانچےکو جانچا جاتا ہے۔

تازہ ترین