• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشہور جاسوس ’جونی انگلش‘ایک بار پھر بڑے پردے پر


ایکشن سے بھرپور برٹش اسپائی فلم جونی انگلش اسٹرائیکس اگین(Johnny English Strikes Again) کانیا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔ڈیوڈ کر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ بلاک بسٹر فلم ’جونی انگلش‘ کا تیسرا حصہ ہے جس کی کہانی ایک ایسے انڈر کور ایجنٹ کے گرد گھوم رہی ہے جسے سارے جاسوس بے نقاب ہونے کے بعد اہم ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں۔

مشہور جاسوس ’جونی انگلش‘ایک بار پھر بڑے پردے پر

فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی ووڈ اداکار روون ایٹنکسن سمیت بین ملر،جیک لیسی،اولگا کوریلینکو،مرینڈا ہینیسی اور نک اوونفورڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ٹم بیون اور کرس کلارک کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 20ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین