• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور انسان شوق پورا کرنے کے لئے کچھ بھی کر سکتا ہے۔ایسے ہی ایک انوکھے شوق میں مبتلا جرمن شخص نے اپنی زندگی کے پانچ سال صرف کرکے دنیا کا سب بڑا ماڈل ریلوے ٹریک تیار کر دیا ہے جس کایہ کارنامہ ورلڈ ریکارڈ بک کا بھی حصہ بنا دیا گیا ہے ۔

دنیا کا سب سے بڑا ماڈل ریلوے ٹریک تیار

جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں و اقعہ یہ ٹرین ماڈل پندرہ ہزار چار سومیٹرلمبے ٹریک میں سینکڑوں ٹیرینز،4,340عمارتیں،2,633ننھے انسانی مجسمے، 130,000 درخت، دریا ،پہاڑ موجود ہیں۔11,000 حرکت کرتی کاریں،60اڑنے اور حرکت کرنے والے جہازاور امریکا، جرمن، ڈنمارک، ناروے،سوئڈن، فن لینڈ، سوئزرلینڈ اور اٹلی کے مناظراس ونڈر لینڈ میں موجود ہیں۔

اس ماڈل کو تیار کرنیوالے شخص کا کہنا ہے اس نے پانچ سال تک دن کا بیشتر حصہ اس ماڈل پر کام کر کے اپنے خواب کو حقیقی شکل دی جس کے بعد یہ کارنامہ گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنا ہے۔

تازہ ترین