• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات کی جانب سے چینی صدر کو اعلیٰ نسل کا گھوڑا تحفے میں پیش


چینی صدر تین روزہ سرکاری دورے پر ابو ظہبی پہنچے تو جہاں ایک طرف ان کا شاندار استقبال کیا گیا وہیں ابو ظہبی کے سربراہ شیخ محمد بن زید ال نہیان نے چینی صدر شی جینگ پنگ کو اعلی ٰ نسل کو گھوڑاتحفے میں پیش کر دیا ۔

امارات کی جانب سے چینی صدر کو اعلیٰ نسل کا گھوڑا تحفے میں پیش

شارجہ کی مشہور ہارس ریسنگ میں اعلیٰ کارکردگی دکھانیوالے اس برواؤن رنگ کے گھوڑے کو دیکھ کر چینی صدر نہایت خوش دکھائی دئیے اورشیخ محمد بن زید ال نہیان کا شکریہ ادا کیا۔

صرف یہی نہیں اس گھوڑے نے پیرس ہارس ریسنگ میں گولڈ میڈل بھی حاصل کیا ہے ۔

چینی صدر نے ہاتھ ملاتے ہوئے پرنس شیخ محمد بن زیدکے تحفے کا شکریہ ادا کیا ۔

تازہ ترین