• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو سمجھتے ہیں پارٹی ختم ہوگئی،کامیاب ریلیاں ان کو جواب ہے، بلاول

جو سمجھتے ہیں پارٹی ختم ہوگئی،کامیاب ریلیاں ان کو جواب ہے، بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ تمام قوتیں جو سمجھتی تھیں کہ بھٹو اور بے نظیر کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی ختم ہوگئی ، ملک بھر میں کامیاب ریلیاں ان قوتوں کو جواب ہے۔


ننگرپارکر میں جلسے سے خطاب میں کرتے ہوئےبلاول بھٹونے کہا کہ جو کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ختم ہوگئی بتانا چاہتا ہوں کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف کٹھ پتلی اتحاد بنائے جاتے ہيں لیکن عوام نے ہمیشہ انہیں شکست دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیالے مشرف، ضیا ءاورلاشوں سے نہیں ڈرتےوہ جمہوریت پسند ہیںاور جمہوریت کا دفاع کریں گے ۔

تازہ ترین