• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران:فورسز اور جنگجوئوں کی جھڑپیں 11 اہلکار ہلاک

ایران:فورسز اور جنگجوئوں کی جھڑپیں 11 اہلکار ہلاک

ایران میں سیکورٹی فورسز کی مبینہ جنگجوؤں کے ساتھ مسلح جھڑپوں میں 11 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ جھڑپیں مغربی صوبہ کردستان کے شہر میری وان میں درمیانی شب کے دو بجے اس وقت شروع ہوئی جب درجنوں مسلح جنگجوؤں نے داری نامی گاؤں میں پاسداران انقلاب کی چھاؤنی پر حملہ کردیا۔

عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ یہ جھڑپیں دو گھنٹوں تک جاری رہیں جس کے نتیجے میں ایرانی فوج کے 11 اہلکار ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہوگئےجبکہ جنگجوؤں کی تا حال شناخت نہیں ہوسکی اور نہ ہی کسی گروپ یا مسلح تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یاد رہے میری وان شہر میں کئی عرصے قبل ایرانی فوج اور کرد باغیوں کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔

تازہ ترین