ڈاموئن (نیوز ڈیسک) وسطیٰ امریکی ریاست آئیووا کے کئی اضلاع میں غیر متوقع طوفانی بگولوں نے خوف و ہراس اور تباہی پھیلا دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفان گردوباد کی زد میں آکر کم از کم17افراد زخمی ہوئے ہیں اور کئی عمارتیں گرگئی ہیں۔ 10افراد مارشل ٹائون اور سات پیلا نامی شہر میں زخمی ہوئے۔ ریاست آئیووا کے دارالحکومت ڈاموئن میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طاقتور بگولوں نے سب سے زیادہ تباہی مارشل ٹائون میں مچائی ہے۔