• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ڈکیتی مزاحمت اور دیگر واقعات میں 4 افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 4افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق نیو ٹائون تھانے کی حدود پی ٹی وی اسٹیشن کے قریب مسلح ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 22سالہ جمال کو گولی مار کر زخمی کردیا ،اورنگی ٹائون کے علاقے سیکٹر 12/Lمیں مسلح ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر 17سالہ آکاش کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا ،سہراب گوٹھ کے علاقے آلاصف اسکوائرکے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 30سالہ محمد نبی زخمی ہو گیا، پولیس نے بتایا کہ زخمی افغان باشندہ ہے جو کہ 4روز قبل ہی علاج کے لیے پاکستان آیا تھا ،ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے 24سالہ محمد حسین زخمی ہو گیا۔

تازہ ترین