• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہ مجھے پسند تھی۔
میں اسے اپنانا چاہتا تھا۔
لیکن وہ کسی اور کے ساتھ بھاگ گئی۔
مجھے بہت دکھ ہوا۔
کچھ عرصے بعد وہ تنہا لوٹ آئی۔
میرے دل میں محبت باقی تھی۔
لیکن اظہار نہ کر سکا۔
اس کے گھر والوں نے اسے کہیں بیاہ دیا۔
کئی سال بعد وہ بیوہ ہو کر واپس آئی۔
میں پھر سوچتا رہ گیا،
اس نے کسی ادھیڑ عمر سے نکاح کر لیا۔
یہ شادی طلاق پر ختم ہوئی۔
اس بار میں نے پیام بھجوا دیا ہے۔
اس نے بھی ہاں کر دی ہے۔
میں نے شیروانی سلنے کو دے دی ہے۔
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین