• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیمرگرہ ، پوسٹل بیلٹ کے حصول پر 2 جماعتوں کے کارکنوں میں ہاتھا پائی

تیمرگرہ ( نمائند جنگ ) تیمرگرہ ڈاک خانہ سے پو سٹل بیلٹ کے حصول پر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے کار کنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور ایک دوسرے پر پوسٹل بیلٹ اغواء کرنے کے الزامات عائد کر دیئے‘ حلقہ پی کے پندرہ پی ٹی آئی کے امیدوار شفیع اللہ خان،ملک ابوبکر ایڈوکیٹ ،اے این پی کے عمران ٹاکور اور پیپلز یوتھ کے شہاب اتمانی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ جماعت اسلامی کے حامی اساتذہ تنظیم کے رہنماؤں صدیق احمد اور شفیق الرحمنٰ نے مبینہ طور پر تیمرگرہ ڈاک خانہ سے 38پوسٹل بیلٹ وصول کرکے ان کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال دیاہے جوکہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام ہے انھوں نے کہاکہ انھوں نے انتخابات میں پوسٹل بیلٹ میں دھاندلی کے خدشہ سے ضلعی انتظامیہ کو پہلے سے آگاہ تھاانھوں نے کہاکہ اگر اس واقعے کی تحقیقات نہ کی گئی اور ملزمان کو سزا نہ دی گئی تو الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے انھوں نے الیکشن کمیشن اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کہ وہ مذکورہ اوقعہ کی انکوائری کرکے ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرے ادھر جماعت اسلامی کے رہنماؤں یوسف خان محمد شعیب ،جاوید احمد ودیگر نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی ،پی پی پی اور اے این پی کے الزامات کو یکسر مستر دکرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گورنمنٹ پر ائمری سکول تیمرگرہ کے اساتذہ کے پوسٹل بیلٹ سکول کے ایڈریس پر آئے تھے کہ اس دوران مخالف سکول ٹیچر فضل اللہ اور اس کے بیٹے پی ٹی آئی کے یوتھ کونسلر توصیف شاہ نے لفافے میں بند مذکورہ پوسٹل بیلٹ کو سکول ہیڈ ٹیچر صدیق احمد سے چھینااور فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تازہ ترین