• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ، کراچی کمپنی میں پی ٹی آئی الیکشن آفس کے قریب نامعلوم افراد کی ہوائی فائرنگ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ میں میں پی ٹی آئی الیکشن آفس کے قریب نامعلوم افرادہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔ذرائع کے مطابق ہفتہ کوپی ٹی آئی کے راہ نمازلفی بخاری کراچی کپمنی الیکشن آفس میں کارنر میٹنگ کیلئے آرہے تھےکہ اسی دوران نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جس پرپولیس موقع پر پہنچ گئی۔ادھرپولیس حکام کاکہناہے کہ کچھ شرارتی عناصر امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ سیف سٹی کیمرہ کی فوٹیج حاصل کرلی ہے جلد ملزموں کی شناخت کرکے گرفتار کرلیا جائے گا۔

تازہ ترین