• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) لیاری میں نامعلوم ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوگئے ،خوش قسمتی سے کریکر پھٹ نہیںسکا ۔پولیس کے مطابق کلاکوٹتھانے کی حدود گل محمد لین گلی نمبر 25میں نامعلوم ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوگئے تاہم کریکر پھٹ نہیں سکا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو سیل کردیا گیا جہاںکسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں تھی ،بعد ازاںپولیس نے بم ڈسپوزل ٹیم کو بھی طلب کر لیااور ٹیم نے کریکر کو ناکارہ بنانے کے بعد اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
تازہ ترین