• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے باہر سرکاری کوارٹرز خالی کروانے کیخلاف احتجاج

سپریم کورٹ کے باہر سرکاری کوارٹرز خالی کروانے کیخلاف احتجاج

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی کراچی آمد کے موقع پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر سرکاری کوارٹرز میں رہنے والے افراد گھر خالی کرانے کے نوٹس ملنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ آج اہم مقدمات کی سماعت کرے گا۔

سماعت سے قبل سپریم کورٹ کےباہر مارٹن کوارٹرز اور ایف سی ایریا کے رہائشیوں نے احتجاج کیا۔ مظاہریننے بتایا کہ وہ سرکاری کوارٹرز خالی کرانے کے نوٹس دیئے جانے پر احتجاج کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں منچھر جھیل آلودگی، واٹر کمیشن سے متعلق درخواستوں کی سماعت کریں گے، اس کے علاوہ پارکس پر قبضے، سندھ پولیس میں کرپشن اور لوڈشیڈنگ سے متعلق کیسز کی بھی سماعت ہوگی۔

تازہ ترین