• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم آخری مراحل میں

سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم آخری مراحل میں

الیکشن2018کے لیے سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے۔

ملک میں الیکشن کاانعقاد اب دنوں کی نہیں بلکہ گھنٹوں کی بات ہے،جیسے جیسے الیکشن کادن قریب آرہاہے،الیکشن کی سرگرمیوں میں خوب تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔

کہیں کارنرمیٹنگز کاسلسلہ جاری ہےتو کہیں انتخابی دفاتر کی رونقوں میں اضافہ ہوگیاہے،انتخابی امیدواروں کی جانب سےاپنے اپنے متعلقہ حلقوں میں گھرگھر کنوینسنگ کا سلسلہ بھی جوش وخروش سے جاری ہے۔

ہر طرف پوسٹرز ،بینرز اور بل بورڈز کی بہار بھی نظر آرہی ہے،انتخابی دفاتر میں ووٹرز اور علاقہ مکینوں کی توجہ حاصل کرنے کےلئے بلند آواز میں ساؤنڈ سسٹم پر پارٹی ترانےبھی بجائےجارہے ہیں ۔

اس ساری صورتحال سے الیکشن کاخوب ماحول بن گیاہے،قوی امکان یہی ہے کہ آئندہ دو روز میں الیکشن کےحوالےسے اس جوش و خروش میں مزید اضافہ ہے۔

مسلم لیگ ن آج کامرس گراؤنڈ ملتان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، شہباز شریف جوش خطابت دکھائیں گے۔

تحریک انصاف باغ جناح کراچی میں پاور شو کرے گی جس میں پی ٹی آئی چیئرمینعمران خان خطاب کریں گے۔

پیپلزپارٹی سیہون میں عوامی رنگ جمائےگی جس میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری عوام کا لہوگرمائیں گے۔

متحدہ مجلس عمل کا جلسہ بٹ خیلہ ملاکنڈ میں ہوگا جس میں مولانا فضل الرحمٰن اورسراج الحق خطاب کریں گے۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس آج خیرپور کے متاز گراؤنڈ میں جلسہ سجائے گاجس میں قائدین کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

تازہ ترین