• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اکرم خان درانی پر دوسرا قاتلانہ حملہ

متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم خان درانی کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے تاہم وہ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔ انتخابی مہم کے دوران یہ ان پر دوسرا قاتلانہ حملہ ہے۔

پولیس کے مطابق اکرم درانی الیکشن مہم کے لئے بسیہ خیل جارہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

یاد رہے کہ 13 جولائی کو اکرم درانی جلسے میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ بنوں کے مضافاتی علاقے حوید میں ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اُسی روز دہشت گردی کا دوسرا بڑا واقعہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں پیش آیا جہاں بلوچستان عوامی تحریک کی انتخابی مہم میں خودکش حملے کے نتیجے میں سراج رئیسانی سمیت 149 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔

اکرم خان درانی بنوں کی قومی اسمبلی کی سیٹ پر امیدوار ہیں ان کا مقابلہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ہے ۔

بنوں کا یہ حلقہ اکرم خان درانی کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے اورانہوں نے اس علاقے میں اپنے وزارت اعلیٰ کے دور میں متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کیے تھے۔

تازہ ترین