پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پانچویں اور آخری ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ آج بلاوایو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلا جارہا ہے۔
قومی ٹیم کو پہلے ہی سیریز میں4 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم آج کا میچ جیت کر سیریز میں کلین سوئپ کی بھرپور کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ چوتھے ون ڈے میں فخر زمان کی ڈبل اور امام الحق کی سنچری کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کو 244 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔