• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخر زمان نے تیز ترین ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا

فخر زمان نے تیز ترین ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین فخر پاکستان فخر زمان نے ون ڈے کرکٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ،وہ تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں ۔

فخر زمان نے یہ سنگ میل18ویں اننگز میں حاصل کیاان سے قبل ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈ،انگلینڈ کے کیوین پیٹرسن،جوناتھن ٹراٹ،کوئنٹن ڈی کوک اور ہم وطن بابر اعظم 21، 21 اننگز میں ایک ہزار رنز بناچکے ہیں۔

اس اننگز سے پہلے فخر زمان 17اننگز کھیل کر980 رنز بنا چکے تھے انہیں ہزار رمن مکمل کرنے کے لئے20رنز درکار تھے جو انہوں نے اپنی بھر پور فام کےذریعے بنالئے اورریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

فخر زمان نے گزشتہ میچ میں زمبابوے کیخلاف ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بناکرپہلے  پاکستانی بن گئے ہیں جس نے ایک روزہ میچوں میں ڈبل سنچری اسکور کی ، انہوں نے امام الحق کے ساتھ مل کر سب سے لمبی اوپننگ پارٹنر شپ کا ریکارڈ بھی قائم کیاجو304رنز تھا۔

تازہ ترین