• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر کے مرض سے لڑتے عرفان خان نئے سفر پر نکل پڑے


کینسر کے خطرناک مرض سے لڑتے بالی ووڈ اداکار عرفان خان نئے سفر پر نکل پڑے ہیں۔

فلم فیئراور آئیفا میں بہترین اداکاری کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والے بالی ووڈ کے نامور اداکار عرفان خان کی نئی بالی ووڈ فلم ’کارواں‘ کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

سانسیںن امی اس گانے کو پراتیک کوہد کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے لیرکس بھی پراتیک نے ترتیب دیئے ہیں۔

آکرش کھرانہ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم’کارواں‘ کی کہانی تین ایسے افراد کے گرد گھومتی ہے جو دوگمشدہ لاشوں کی تلاش میں بھارت کی سڑکوں پر نکل پڑتے ہیں۔

کینسر کے مرض سے لڑتے عرفان خان نئے سفر پر نکل پڑے

بالی ووڈ کی نئی فلم’کارواں‘ میں عرفان خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ انکے ساتھ دلکور سلمان اور متھیلا پالکر ڈیبیو اداکار پہلی بار اہم کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم رواں سال 3اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

واضح رہے بالی ووڈ کے نامور اداکار عرفان خان نیورو اینڈو کرائن کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ عرفان خان کے مداح انکی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

تازہ ترین