• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان خود کش حملہ اکرام اللہ گنڈا پور شہید

ڈی آئی خان خود کش حملہ اکرام اللہ گنڈا پور شہید

تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا اسمبلی سے امیدوار اکرام اللہ خان گنڈا پورخودکش حملے میں شہیدہو گئے ہیں،حملے میں ان کے ڈرائیور بھی شہید ہوئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) کے مطابق تحصیل کلاچی سے صوبائی نشست کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار سردار اکرام اللہ خان گنڈاپور کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں اکرام اللہ خان گنڈا پور اپنے ڈرائیور سمیت شہید ہو گئے۔

آج صبح ڈی آئی خان میں ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہواتھا جس کے نتیجے میں وہ اپنے ڈرائیور سمیت شدید زخمی ہو گئے تھے ،امدادی کارکنوں نے انہیں اور دیگر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ان کے ڈرائیور راستے میں ہی دم توڑ گئے ۔

ذرائع کے مطابق اکرام اللہ گنڈاپور اپنے گھر سے نکلے تھے اور کچھ دوری پر ہی تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا۔

گنڈاپورڈی آئی خان کے حلقہ پی کے 99 سے امیدوار ہیں جبکہ پرویز خٹک کی کابینہ میں وزیر زراعت بھی رہے ۔

اکرام اللہ خان گنڈا پور سمیت دیگر زخمیوں کے علاج کے لئے قریب واقع طبی مرکز منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں پشاور منتقل کیاگیا ان کا علاج جا ری تھا کہ دوران علاج وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے خالق حقیقی سے جا ملے۔واقعے میں دیگر3زخمیوں کو جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں علاج جا ری ہے۔

واضح رہے کہ اکرام اللہ خان گنڈا پور کے بھائی اسراراللہ خان گنڈاپور بھی2014میں ایک خود کش حملے کے نتیجہ میں شہید ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین