• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاویو: پاکستان کا زمبابوے کو جیت کیلئے 365رنز کا ہدف

بلاویو: پاکستان کا زمبابوے کو جیت کیلئے 365رنز کا ہدف

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں قومی ٹیم نے میزبان زمبابوے کو جیت کے لیے 365 رنز کا ہدف مقرر کردیا ہے۔

بلاویو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر فخرزمان اور امام الحق نےاپنی زبردست فارم کو جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اورپہلی وکٹ پر 168رنز کی شراکت قائم کی ۔

168کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 85رنز لیام روچے کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ کا آئوٹ ہوئے تاہم دوسری طرف سے امام الحق نے اپنا شاندار کھیل جاری رکھا اوربابر اعظم کے ساتھ دوسری وکٹ پر 77رنز کی شراکت بنائی اور ساتھ ہی سیریز کی تیسری سنچری اسکور کی تاہم ٹیم کا اسکور 245رنز تھا کہ وہ110رنز بنا کر ویلنگٹن ماساکاڈزا کے ہاتھوں ایل بی ڈبلو ہوگئے ۔ امام الحق کے کیریئر کی یہ چوتھی سنچری تھی۔

بابر اعظم کا ساتھ دینے شعیب ملک آئے جو 280 کے اسکورپر 18رنز بنا کرآئوٹ ہوئے انہیں چتارا نے ایل بی ڈبلیو کیا، شعیب ملک نے آج 18رنز اسکور کرکے ون ڈے کیرئیر میں اپنے 7ہزار رنز مکمل کیے جبکہ نئے آنے والے بیٹسمین آصف علی نے بھی جارحانہ انداز اپنایا اور 2 چھکوں کی مدد سے 18رنز بنائے اور مپوفو کا شکار بن گئے ۔

اس دوران بابر اعظم نے اپنے کیرئیر کی 8ویں سنچری جڑ دی اور آخر تک 106رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ کپتان سرفراز 6 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے اور مقررہ 50 اوورز میں حریف ٹیم کے لیے 4 وکٹ پر 364رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔

تازہ ترین