• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’میرے ترقیاتی کام دیکھ کر شہباز کو بلڈپریشر ہوجاتا تھا‘

’میرے ترقیاتی کام دیکھ کر شہباز کو بلڈپریشر ہوجاتا تھا‘

مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ میرے دور کے ترقیاتی کام دیکھ کر شہبازشریف کو بلڈ پریشر ہوجاتا تھا ۔

گجرات میں انتخابی جلسے سے خطاب میں پرویز الٰہی نے کہا کہ حکمرانوں میں انا اور فرعونیت آجائے تو ان کا حال شریفوں جیسا ہی ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کوبرباد کرنیوالےنوازشریف نےاڈیالہ جیل ہی جاناتھا، پیسہ بنانے کیلئےشریف برادران کوئی کارروبار کرلیتے پاکستانیوں کا کیا قصور تھا؟

چوہدری پرویز الٰہی نے یہ بھی کہا کہ ان کا منشور ان کے ماضی کے ترقیاتی کام ہیں،میرے دور کے ترقیاتی کام دیکھ کر شہبازشریف کو بلڈ پریشر ہوجاتا تھا۔

ترجمان مسلم لیگ ق کےمطابق اس موقع پر پی پی 69 میں متعدافراد نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان بھی کیا ۔

تازہ ترین