• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اویس نورانی نے سعد رفیق کی حمایت کا اعلان کردیا

اویس نورانی نے سعد رفیق کی حمایت کا اعلان کردیا

متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنما اویس احمد نورانی نے این اے 131لاہور پر ن لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔

اویس احمد نورانی نے خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور این اے 131 پر ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ ایم ایم اے کو اس نشست سے اپنا امیدوار دستبردار کروالیناچاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارکن ن لیگی امیدوار کی بھرپور مہم چلائیں، من پسند قوتوں کو کسی صورت مسلط نہیں ہونے دیں گے ،اخلاقی اقدار تباہ کرکے لعن طعن والا کلچر متعارف کروایا جارہا ہے۔

اویس نورانی نے یہ بھی کہا کہ غیر سیاسی قوتوں کو مرکزی سیاسی دھارے میں لانے کا طریقہ درست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انقلاب کے نام پر اچھل کود کو فروغ دیا ہے ، لوگوں کی عزت نفس مجروح کرنے کے سواکوئی کام نہیں کیا۔

خواجہ سعد رفیق نےحنیف عباسی کی سزا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگی رہنما کے خلاف فیصلہ ذوالفقار علی بھٹو اور نواز شریف کے فیصلے جیسا ہے،رات کے اندھیرے میں سنایا جانے والا حنیف عباسی کا فیصلہ از خود سوال اٹھارہاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں سلیکشن نہیں ہوگی کیونکہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے،جب بھی انتقام لیا جائےگااور کام کرنے سے روکا جائےگا تو عوام ری ایکٹ کریں گے۔

تازہ ترین