تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےکراچی کی انتظامیہ پر لوگوں کے جلسہ گاہ پہنچنے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا الزام لگادیا اور کہا کہ انتظامیہ نے عوام کا جلسہ گاہ پہنچنا مشکل بنادیا ہے۔
کراچی ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ قبل از انتخابات دھاندلی کے الزامات چور مچائے شور کے برابر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی مخلوق اندرونی مافیا کے ساتھ ملی ہوئی ہے ،مجھے پورا گیم معلوم ہے ،کراچی کے جلسے میں اس حوالے سے انکشاف کروں گا۔
پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات تو مجھے کل بنوں اورکرک کے جلسوں میں بھی تھے لیکن میں رسک لے کر گیا ۔