• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکول مینس پہلی ٹرانسجینڈر سپر ہیرو کا کردار ادا کرینگی

نکول مینس پہلی ٹرانسجینڈر سپر ہیرو کا کردار ادا کرینگی

لاس اینجلس ( نیوز ڈیسک) سیزن فور میں بطور ٹی وی کے پہلے ٹرانسجینڈر سپر ہیرو کے نکول مینس سپر گرل کا کردار ادا کریں گی۔ انٹرٹینمنٹ ویکلی نے رپورٹ کیا ہے کہ سان ڈیاگو کامک کون 2018 پینل کے شو کے دوران پرڈیوسرز نے اعلان کیا۔ٹرانسجینڈر اداکار اور سماجی کارکن نکول مینس نیا نیل کا کردار ادا کریں گی،جو کیٹ کمپنی کی رپورٹنگ ٹیم میں نیا اضافہ ہے،جو دوسروں کے تحفظ کیلئے پرجوش اور متحرک ہے۔ اس سیزن میں نیایا اسی طرح کے راستے پر عمل کرے گی جیسا کہ کارا سپر گرل کا تھا جو بطور ڈریمر کے سپر ہیرو کی منزل پر بتدریج لے جائے گا۔نکول مینس نے کہا کہ میں ابھی بھی بہت سے آڈیشنز دے رہی ہوں کیونکہ متعدد مختلف شوز ٹرانسجینڈرز کی کہانیاں بیان کرنا چاہتے ہیں بالخصوص نوجوان ٹرانسجینڈرز کی، کیونکہ یہ دنیا اور ہمارے معاشرے کا اس وقت ایک اہم مسئلہ ہے اور اس طرح صرف یہی موزوں لگتا ہے کہ ہم ٹرانس جینڈر بچوں کیلئے ٹرنس جینڈر سپر ہیرو ہو۔کاش جب میں چھوٹی تھی اس وقت بھی کوئی ٹرانسجینڈر ہیرو ہوتا۔ سی ڈبلیو ایک بیٹ ویمن سیریز بنارہا ہے کہ اعلان کے بعد ایرو ورز کی جانب سے یہ دوسرا تاریخی اعلان ہے۔

تازہ ترین