• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

فلم ’’بمبل بی‘‘ میں جان سینا اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

فلم ’’بمبل بی‘‘ میں جان سینا اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

  فلم ’’بمبل بی‘‘ نامور ریسلر اور اداکار جان سینا اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’بمبل بی‘‘ کاٹریلر گزشتہ روزجاری کیا گیا۔


ہدایت کارٹریوس نائٹ کی یہ فلم 1987ء کے دور کی عکاسی کر تی ہے جب بمبل بی کیلیفورنیا کے ایک کباڑ خانے میں پڑا ہوتا ہے اورخلاء سے زمین پرآنے کے بعد اب اپنے نئے گھر کی تلاش میں مصروف ہوتا ہے۔

نامور پروڈیوسر مائیکل بے اور اسٹیفن ڈیوس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں نامور ریسلر اور اداکار جان سینا جلوہ گر ہو رہے ہیں۔پیلے رنگ کی ننھی کار سے دیوہیکل روبوٹ میں تبدیل ہوتے اس کردار کی دلچسپ حرکات اس فلم میں بھی شائقین کو پسند آئیں گی۔

102ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی یہ تھری ڈی سائنس فکشن ایکشن فلم پیرا مائونٹ پکچرز کے تحت21دسمبر کوامریکی سینما گھروںکی زینت بنے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین