• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریدے دارو والا نے منفی کردار پر ایوارڈ جیت لیا

ممبئی (ایجنسیاں)بولی وڈ اداکار فریدے دارو والا نے ولن کے کر دار پر ایوارڈ جیت لیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطا بق اداکار کو یہ ایوارڈفلم’’ریس 3‘‘میں بہترین منفی کردارکو نبھانے پر دیا گیا۔ اداکار نے کہاکہ میں نہیں جا نتا تھا کہ کسی کو منفی کردار پر اتنی محبت اور تعریف مل سکتی ہے،مجھے اس اعزاز پر فخر ہے اور اسے اپنے پرستاروں کے نا م کر تا ہوں۔اداکار فریدے دارو والا ’’ریس 3 ‘‘ سے قبل’’ہا لی ڈے‘‘ اور’’کمانڈو 2 ‘‘میں بھی اداکاری کے جو ہر دکھا چکے ہیں۔
تازہ ترین