• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
منشیات کا استعمال وسیع پیمانے پر پاکستان میں کیا جاتا ہے۔ منشیات کی کئی اقسام ہیں، سگریٹ، افیون، چرس، بھنگ، نشہ آور ٹیکے، نشے کے استعمال سے انسان ذہنی و جسمانی طور پر مفلوج ہو جاتا ہے۔ ہر نشہ کرنیوالا شخص اپنی زندگی سے منسلک لوگوں کی زندگی اجیرن کر دیتا ہے۔ نشے کیلئے اگر پیسے نہ ہوں تو گھریلو قیمتی اشیاء زیورات وغیرہ بیچنے کی نوبت آ جاتی ہے۔ غرض یہ کہ نشہ آور شخص نشہ حاصل کرنے کیلئے کچھ بھی کر گزرتا ہے۔ آج کل نوجوان نسل نشے کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے، اکثر جگہوں پر نشے کی حالت میں لوگوں کو سڑک کے کنارے پڑے دیکھا ہے جن کو اپنا ہوش تک نہیں ہوتا ۔ ان نشئیوں کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا حکومت کو چاہئے کہ سخت اقدامات کئے جائیں منشیات کی فروخت پر پابندی لگائی جائے تاکہ آنیوالا کل محفوظ ہو سکے۔
(خنشاء احمد)
hanshaahmed@gmail.com
تازہ ترین