• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پاکستان گزشتہ کچھ سالوں سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ اِس ناسور نے ہمارے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں، مگر ہمارے عوام اور سیکورٹی ادارے عزمِ صمیم کے ساتھ اس ناسور کیخلاف متحد کھڑے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملک دشمن قوتوں اور شدت پسند عناصر کو پاکستان کو چھوڑنا پڑا۔ گزشتہ ہفتے انتخابی مہم کے دوران پشاور، بنوں اور مستونگ میں ہونے والے خود کش حملے اِنہی شدت پسند عناصر کے پاکستانی جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش ہے۔ افواج پاکستان اور ہمارے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔ ضرورت اِس امر کی ہے کہ دہشت گردوں کو پسپا کرنے کیساتھ ساتھ اِنہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے بھی کوشش تیز کی جائیں۔ عوام کو بھی چاق چوبند رہتے ہوئے اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر نظررکھنی چاہئے۔
(رانا سجیل)
sajeel_rana@gmail.com
تازہ ترین