• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی پی اور جی ڈی اے ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،ڈاکٹر قادر مگسی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ پی پی پی اور جی ڈی اے ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک لینڈ کالونی، پٹھان گوٹھ، ڈیپلائی کالونی و دیگر مقامات پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی محنت کشوں کی فتح اور جاگیر داروں کی بدترین شکست کا دن ہوگا، سندھ کو گذشتہ 40 سال میں جاگیرداروں نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی نے گذشتہ 10 سال میں سندھ کو تباہ کیا، اس سے قبل ان لوگوں نے سندھ کو لوٹا جو آج جی ڈی اے میں شامل ہیں، سندھ کے عوام 25 جولائی کو جاگیر داروں کے مقابلے میں محنت کشوں کے نمائندوں کو ووٹ دیں۔

تازہ ترین