• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی احمد اختر رضا خاں الازہری کی یاد میں تعزیتی جلسہ 28 جولائی کو ہوگا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بزم رضا پاکستان (بی آر پی) کے زیر اہتمام مدرسہ قادریہ یونٹ نمبر 8 لطیف آباد میں صدر بی آر پی مفتی سید عظمت علی نوری کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس وارث علوم رضا علامہ مفتی احمد اختر رضا خاں الازہری کی یاد میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ان کے وصال کو عالم اسلام کا عظیم نقصان قرار دیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ 28 جولائی بروز ہفتہ بعد نماز عشاءمرکزی جامع مسجد لطیف آباد نمبر 8 میں ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مرکزی تعزیتی جلسے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں حیدرآباد کے جید علماءکرام، مشائخ عظام، سیاسی، اور سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔
تازہ ترین