• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باشعوعوام تخریب کے بجائے تعمیر کرنے والوں کو ووٹ دینگے، پی ایس پی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاک سرزمین پارٹی کے تحت این اے227 اور پی ایس 67 کے علاقوں پریٹ آباد، پھلیلی، سرفراز کالونی، بکرا منڈی اور لیاقت کالونی میں کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا گیا جس سے نامزد این اے 227 کےامید وارراشد آرائیں اور پی ایس 67 کے اُمید وار میر عتیق تالپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے باشعور عوام 25جولائی کو تخریب کے بجائے تعمیر کرنے والوں کو ووٹ دینگے،انہوں نے کہا کہ ہر بار مینڈیٹ لے کر غائب ہوجانے والوں سے جب عوام اپنے حقوق کا مطالبہ کرتے تھے تو دھونس اور جبر کے ذریعے انہیں خاموش کرادیا جاتا تھا، انہیں انتخاب میں دھونس اور دھاندلی کے ذریعے کامیاب ہونے کی عادت ہے، آج بھی وہ تعصب کی آگ بھڑکا کر ووٹ لینا چاہتے ہیں لیکن عوام ان سے گذشتہ دور کی کارکردگی کا پوچھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ لوگوں کے پاس اپنے بچوں کا مستقبل بہتر بنانے کیلئےمصطفی کمال کی صورت میں آپشن موجود ہے اور عوام نفرت کے بجائے محبت کرنے والے مصطفی کمال کو ووٹ دینگے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی محرومیاں ختم ہونے والی ہیں، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے 25جولائی کو صرف رسم ہونا باقی ہے۔

تازہ ترین