• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹ ایک امانت ہے، عوام ووٹ کا صحیح استعمال کریں،جےیوآئی(س)

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جمعیت علماءاسلام (س) کے ضلعی امیر مولانا حافظ عبدالواحد خان سواتی نے مرکز الجمعیت میں ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ایک امانت ہے اور ووٹ دینے والے پر لازم ہے کہ وہ اپنے ووٹ کو صحیح جگہ استعمال کرے، اس حوالے سے جمعیت علماء اسلام (س) نے پی ایس 65 اور پی ایس 66 پر آصف غنی اور بلال شیخ، این اے 226 پر فیصل ندیم اور این اے 227 پر جمعیت علماءپاکستان کے سربراہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کی حمایت کا اعلان کیا، ا نہوں نے حیدرآباد کے عوام سے اپیل کی کہ کہ وہ 25 جولائی کومتذکرہ امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں ۔

تازہ ترین