• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس 65 کے آزاد امیدوار سلیمان نور عالم کی کارنر میٹنگ سے مسیحی رہنما کا خطاب

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پی ایس 65 لطیف آباد سے آزاد امیدوار سلیمان نور عالم کی کارنر میٹنگ لطیف آباد نمبر 10 سینٹ جوزف کالونی میں منعقد ہوئی جس میں خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں 25 جولائی 2018 ءکو ہونے والے الیکشن میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اظہار تشویش کیا گیا اور برداشت و معافی کے رجحان میں اضافے کے لیئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر مسیحیوں کے مذہبی رہنما بشپ کمسری ڈاکٹر پادری ڈینل فیاض چرچ آف پاکستان نے کہا کہ الیکشن 2018 میں ہمیں سب سے زیادہ برداشت، تحمل، صبر، درگزر اور معاف کرنے کے سنہری اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین