• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنیف عباسی کے کیس پر عدلیہ کا فیصلہ عوام مسترد کرتے ہیں، حاجی پرویز

برسلز (عظیم ڈار) پاکستان مسلم لیگ ن بلجیم کے صدر حاجی پرویز نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حنیف عباسی کے کیس پر حالیہ عدلیہ کے فیصلے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کتنی عجیب بات ہے کہ حنیف عباسی کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام ایسے فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں۔ حاجی پرویز نے کہا کہ موجودہ انتخابات میں حصہ لینے والے بیشتر امیدوار کرپشن کے کیسز میں ملوث ہونے کے باوجود دندناتے پھر رہے ہیں، انہیں تو نااہل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جتنی ترقی مسلم لیگ ن کے دور میں کی ہے پہلے کبھی نہیں کی۔ حاجی پرویز نے اوورسیز کمیونٹی کو متنبہ کیا کہ پاکستان میں جمہوریت ہے مگر کچھ طاقتوں نے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ملکی نظام درہم برہم کرکے رکھ دیا ہے۔ لہٰذا مشکل اس کی گھڑی میں پوری قوم مسلم لیگ کا ساتھ دے، تاکہ جمہوری حکومت عمل میں لائی جائے۔
تازہ ترین