کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹیم سکس اے سائیڈ ورلڈ کپ فٹ بال میں شرکت کریں گی۔ پرتگال میں ہونے والے منی ورلڈ کپ میں دنیا کی 32 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی، پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ کے گروپ ’’بی‘‘ میں روس، اسپین اور مالڈوا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ایونٹ23 تا29 ستمبر پرتگال کے شہر لزبن میں کھیلا جائے گا۔انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کے زیر اہتمام ایونٹ میں 32ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز کراچی میں منعقد ہونے والی لیژر لیگس نیشنل چیمپئن شپ کی فاتح لاہور کی آئی سی اے ڈبلیوکو حاصل ہوا ۔