• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے سیریز میں فخرزمان اور امام الحق چھائے رہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور زمبابوے کی ون ڈے سیریز پاکستانی اوپنرز فخر زمان اور امام الحق چھائے رہے۔ ان کی ریکارڈ ساز کارکردگی کی وجہ سے مدتوں یاد رہے گی۔ پانچ میچوں کی سیریز میں فخر زمان نے257 کی بیٹنگ اوسط سے دو سنچریوں کی مدد سے 515 رنز بنائے۔ امام الحق نے تین سنچریوں کی مدد سے395 رنز بنائے۔ جبکہ بابر اعظم نے184 اور آصف علی نے 114 رنز بنائے۔ بولنگ میں پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور شاداب خان نے9،9 اور حسن علی نے چھ وکٹ حاصل کئے۔ سیریز میں پاکستان کی جانب سے چھ سنچریاں اور تین نصف سنچریاں بنیں۔ لیکن زمبابوے کی ٹیم کی جانب سے سیریز میں دو نصف سنچریاں بن سکیں۔ پی جے مور نے 117، ہیملٹن ماسا کاڈزا نے 132اور مرے نے 108 رنز بنائے۔ چتارا اور ویلنگٹن ماسا کاڈزا نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔
تازہ ترین