• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام اور فخر کا سیریز میں 704رنزکا ریکارڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی اوپنرز امام الحق اور فخر زمان نے زمبابوے کے خلاف پانچ میچوں میں مجموعی طور پر704رنز بنائے۔ دونوں کے درمیان سب سے بڑی304رنز کی شراکت رہی۔ دو ملکوں کے درمیان سیریز میں کسی بھی ملک کے اوپنرز کی یہ بہترین اور ورلڈ ریکارڈ کارکردگی ہے۔اس سے قبل2011کے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے اوپنر اوپل تھرنگا اور سنگا کارا نے9میچوں میں800رنز بنائے تھے۔ نومبر2003 میں عمر ان فرحت اور یاسر حمید نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں590رنز بنائے تھے۔ دونوں کے درمیان سب سے بڑی شراکت 197رنز کی تھی۔
تازہ ترین