• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس سوسائٹی ریذیڈنٹس ایسوسی ایشن کے تحت انتخابی امیدواروں کے اعزاز میں تقریب

کراچی (رپورٹ: اطہرجاوید صوفی) ڈیفنس سوسائٹی ریذیڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر شرف الدین میمن کی دعوت پر  این اے 247اور پی ایس 111اور  110  سے کھڑے ہونے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے انتخابی امیدواران نے تعارفی تقریب میں شرکت کی اور اپنے مؤقف کا نہ صرف اظہار کیا بلکہ وہاں موجود شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ تقریب میں عبدالعزیز میمن، مرتضیٰ وہاب (پی پی پی) ڈاکٹر عارف علوی (پاکستان تحریک انصاف) ڈاکٹر افنان اللہ خاں (پی ایم ایل این) فوزیہ قصوری اور سید مبشر امام (پی ایس پی) محمد حسین محنتی، دلاور سفیان(متحدہ مجلس عمل) محمد جبران ناصر (آزاد) شامل تھے۔اس موقع پر ڈیفنس سوسائٹی ریزیڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر شرف الدین نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری ایسوسی ایشن نے کھلے دل سے تمام جماعتوں کو پلیٹ فارم مہیا کیا ہے تاکہ تمام اُمیدواران اپنے منشور اور مؤقف کا کھل کر اظہار کر سکیں۔ جس کا سب نے خیر مقدم کیا ۔ تقریب میں امیدوار قومی اسمبلی کو 15منٹ جبکہ امیدوار صوبائی اسمبلی کو 5منٹ میں اپنے مؤقف اور اپنی جماعت کی کارکردگی پر اظہار خیال کا موقع دیا گیا۔ ڈاکٹر افنان اللہ خاں (پی ایم ایل این) نے کہا کہ ہماری جماعت نے کراچی شہر کا امن بحال کرایا۔ ہمیں اگر موقع دیا گیا تو 3سال میں سمندر کے پانی کو صاف اور ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر کرینگے۔ کرائم اسٹریٹ کا خاتمہ کرینگے۔ محمد حسین محنتی (متحدہ مجلس عمل) نے کہا کراچی کے حالات کو فوج نے بہتر بنایا ہے۔ہم بے روزگاری کا خاتمہ کرینگے۔
تازہ ترین