• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی سی ایل پنشنرز کو جائز حق سے محروم رکھنا نا انصافی ہے،مسعود بھٹی

کراچی (پ ر) ٹیلی کمیونیکیشن ایمپلائز ایسوسی ایشن (پاکستان) کےجنرل سیکٹری مسعود بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت اور اُسکے کارندوں نے 80سالہ بزرگ پنشنرز کو عمر کے آخری دور میں شدید عذاب میں مبتلا کیا ہواہے اور وہ اپنے جائز حق کیلئے در در کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں وہ پی ٹی سی ایلپنشنرز کے ایک اجلاس سےخطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال گذرنے اور عدالتی فیصلوں کے بعد بھی قوانین کے مطابق پنشن دگنی نہیں کی گئی اِسی طرح کاسٹ آف لونگ الاوئنس، میڈیکل الاوئنس اور پنشن قوانین کو غیرقانونی طور پر تبدیل کرکے 8سال سے محروم کیا ہوا ہے۔ مسعود بھٹی نے کہا کہ عدالتی فیصلوں پر عملدر آمد نہ ہو نے سے 40ہزار سے زیادہ پنشرز شدید تکالیف کا سامنا کر نے پر مجبور ہیں۔
تازہ ترین