• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھارو:پولنگ اسٹیشن میں ہتھیار اور موبائل لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی

گھارو(نامہ نگار) ایس ایس پی ٹھٹھہ کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ نے تمام ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز ، پیٹرولنگ آفیسرز، ہیڈ محررز اور ان کے علاوہ ہیڈ آف برانچز کے ساتھ میٹنگ کی جس میں تمام افسران سے حلف نامہ لیا اور کنٹنجنسی پلان پڑھ کر سنایا جس میں ضلع ٹھٹھہ میں جنرل الیکشن 2018 کی سیکورٹی اور کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل کر نے کی سخت ہدایات جاری کیں اور تمام افسران سے حلف لیا کہ کوئی بھی پولیس افسر یا جوان جنرل الیکشن 2018 میں کسی بھی قسم کی کسی کو مدد فراہم نہیں کریگا۔ اپنے فرائض پابندی اور ایمانداری سے سرانجام دیگا کسی بھی قسم کی غفلت ہونےکی صورت میں اس افسر کے خلاف سخت ڈپارٹمنٹل کارروائی کی جائے گی۔جنرل الیکشن 2018 کی سیکورٹی اور کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل کر نے کی سخت ہدایات جاری کیں ۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ نے کہا کہ جنرل الیکشن کی سیکورٹی کے حوالے سے 23.7.2018 سے ضلع ٹھٹھہ میں ہر چیک پوسٹ پر ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او بمعہ اسٹاف اپنی چیک پوسٹ پر پاک آرمی کے جوانوں کے ساتھ ملکر اسنیپ چیکنگ کرینگے۔ جن سب ڈویژن میں کمبائن آپریشن نہیں کیا گیا وہاں کمبائن آپریشن کرنے کی ہدایات کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آر او ، آر آو اور اے آر او کے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہے پولنگ اسٹیشن کے اندر کسی بھی قسم کا ہتھیار، موبائل فون وغیرہ لیکر جانے کی اجازت ہر گز نہیں ہوگی، پولیس عملہ صرف جامع تلاشی لیگا۔پولنگ اسٹیشن پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ/ایمرجنسی ہونے کی صورت میں پریزائیڈنگ آفیسر کو اطلاع دے گا وہ اسی وقت حکم جاری کر سکتا ہے اگرچہ وہ کوئی ایکشن نہیں لیتا تو اپنے ایس ڈی پی او / ایس ایچ او کو آگاہ کریگا اور پولیس کے جوان ہر وقت اپنے افسران کے ساتھ رابطے میں رہینگے۔

تازہ ترین