• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کی جیت دیکھ کر مخالفین پریشان ہو گئے ہیں،میرغلام علی تالپور

ماتلی(نامہ نگار) پی پی کے امیدوار این اے 229 بدین 1 میر غلام علی تالپور اور پی ایس 70 ماتلی بشیر احمد ہالیپوتہ نے حالیہ انتخابی مہم کے سلسلے میں قائم خانی برادری کے رضوان احمدقائم خانی اور عدنان احمد قائم خانی کی جانب منعقدہ ریلی اورجلسہ سے خطاب کیا۔استقبالیہ تقریر کرتے ہوئے پی پی ماتلی کے رہنما عدنان احمدقائم خانی نے اپنی برادری ، دوستوں اور اہل محلہ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے دونوں امیدواروں کی حمایت کا اعلاان کیا، کارنر میٹنگ میں ماتلی شہر اور باغ محلہ کی18 چھوٹی بڑی مختلف برادریوں کے علاوہ کشمیری ، راجپوت ، شیخ ، کیریو ، پارابی ، ملاح اور چانڈیو برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، پی پی امیدواروں نے کہا کہ ہم اپنے حلقہ انتخاب کے شہری اور دیہی علاقے کے باشندوں کے مسائل حل کرانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پی پی کی جیت دیکھ کر مخالفین پریشان ہو گئے ہیں اور خود کو شیر سندھ کہلانے والے سیکورٹی کے محتاج نظر آتے ہیں۔ پی پی رہنماؤں نے مخالفین کی جانب سے نا شائستہ زبان استعمال کرنے پر پار ٹی کارکنوں کو ہر حال میں پر امن رہنے کی تلقین کی۔ ریلی سے پی پی کے صوبائی رہنما منیر احمد رندھاوا،عیسیٰ تبسم، سید زین شاہ ، اور دیگر نے خطاب کیا۔

تازہ ترین