گھارو (نامہ نگار) ضلع ٹھٹھہ کے این اے 232 سے پیپلز پارٹی کی نامزد امیدوار شمس النساء میمن سندھ کی وہ واحد خاتون امیدوار ہیں جو اب تک اپنی انتخابی مہم پر نظر نہیں آئیں اور انکی انتخابی مہم انکے بیٹے صادق میمن جو پی پی ضلع ٹھٹھہ کے صدر ہیں، چلا رہے ہیں، اس سے قبل 2013 میں اس نشست پر صادق میمن نے انتخاب لڑا تھا اور کامیابی حاصل کی تھی اور وہ صوبائی وزیر بھی رہے مگر دہری شہریت ثابت ہو جانے پر نااہل ہو گئے جس پر ضمنی انتخاب میں انکی جگہ انکی والدہ شمس النساء میمن نے اس نشست پر کامیابی حاصل کی تھی وہ ایک ضعیف اور بزرگ خاتون ہیں وہ اس وقت بھی انتخابی مہم میں نظر نہ آئیں جبکہ 2018 کے انتخابات کے لیے بھی شمس النساء میمن کو ہی ٹکٹ دیا گیا ہے اور ماضی کی طرح وہ انتخابی عمل میں منظر سے غائب ہیں۔